تاریخ میں آج کا دن 11

11.07.20

1453205
تاریخ میں آج کا دن 11

11 جولائی سن1947 : "ٹرومین ڈاکٹرین" کے تحت  ترکی اور امریکہ کے درمیان پہلے عسکری تعاون کا معاہدہ طے ہوا۔مارشل پلان کے نتیجے میں امریکی امداد  کی بندش کا سلسلہ اور جانسن کے خط  کے ذریعے   ترکی کے قبرص  میں عسکری مداخلت کا امکان بھی ختم ہوا۔

11 جولائی سن 1974: چین کے سابقہ دارالحکومت شی آن میں 2 ہزار سال پرانے مٹی سے بنے6 ہزار   فوجیوں  کا ایک جتھہ برآمد کیا گیا جو دکھنے میں ہو بہو انسانی شباہت رکھتے تھے۔ اس جتھے کو ٹیرا کوٹا   فوج کا نام دیا گیا جس کی خاصیت یہ تھی کہ ان کے ظاہری  خدو خال ایکدوسرے سے یکسر مختلف تھے۔

11 جولائی سن 1995: راتو میلادیچ کے زیر کمان سرب فوج نے  اقوام متحدہ کی طرف سے بوسنیا کے  اعلان کر دہ محفوظ علاقے سربرینتسا میں  قتل عام برپا کر دیا۔ اس نسل کشی میں  8 ہزار   نہتے بوسنیائی مسلمانوں کا خون بہاتے ہوئے انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا گیا۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں