تاریخ میں آج کا دن 04

04.07.20

1448497
تاریخ میں آج کا دن 04

4 جولائی سن 1187: صلاح الدین ایوبی  نے جنگ حطیط میں  القدس کے فرماں روا  کی صلیبی فوج کو شکست دیتے ہوئے القدس مسلمانوں کے حوالے کیا ۔

4 جولائی سن 1546: ترک  بحریہ کے  اہم کمانڈروں میں شمار اور عثمانی بیڑے کے سربراہ بربروس خیر الدین پاشا کا انتقال 68 سال کی عمر میں ہوا۔

4 جولائی سن 1776: شمالی امریکہ کی 13 ریاستوں نے امریکی جنگ آزادی کے پروانے پر دستخط کرتےہوئے برطانوی  تسلط سے آزادی کا اعلان کیا ۔

4 جولائی سن1976: اسرائیلی کمانڈوز  نے فلسطینی ہائی جیکروں کی طرف سے  اغوا  شدہ  طیارے کو  یوگنڈا میں چھڑانے کےلیے ایک آپریشن کیا ۔  اسرائیل نے اس آپریشن کے سلسلے میں حکومت یوگنڈا  کو مطلع نہیں کیا جس میں3 ہائی جیکروں سمیت 45 یوگنڈا کے فوجی بھی مارے گئے۔

4 جولائی سن 1994: ایتھنز میں متعین ترک سفارت خانے کے ناظم الامور عمر حالوق سپاہی اولو  مسلح حملے میں ہلاک ہوئے جس کی ذمے داری 17 نومبر نامی ایک یونانی دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی۔  


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں