تاریخ میں آج کا دن 29

29.05.20

1425670
تاریخ میں آج کا دن 29

29 مئی سن 1453 :سلطان محمد خان الفاتح  کی فوج نے بازنطینی سلطنت کے صدر مقام استنبول کو فتح کیا۔ اس عظیم الشان کامیابی کے ساتھ ہی قرون وسطی کا دور ختم ہوا اور مشرقی رومی سلطنت تاریخ کی گرد میں غائب ہو گئی۔

 

29 مئی سن 1953 :نیو زی لینڈ  کے کوہ پیما ایڈمنڈ ہیلری اور ان کے نیپالی نائب تنزنگ نور گئے  نے ایورسٹ کی 8850 میٹر بلند چوٹی سر کی ۔
 

29 مئی سن 1985: لیور پول اور ثوینٹس کے درمیان بیلجیئم کے ہیسل اسٹیڈیئم میں کھیلے گئے یورپی کپ کے فائنل میچ  کے دوران برطانوی تماشائیوں نے  اطالوی تماشائیوں پر حملہ کر دیا  ،اس واقعے میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ 41 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ اس واقعے کے باوجود میچ جاری رہا اور جیت اطالوی کلب کی ہوئی۔برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر  کی درخواست پر یو ای ایف اے نے لیورپول  پر 5 سال کی پابندی  لگا دی ۔
 

29 مئی سن 1993: جرمن شہر سولینگن  میں آباد ترک نژاد خاندان کے گھر  نیو نازیوں نےنذر آتش کر دیا  ۔اس واقعے کو سولینگن سانحے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جس میں 5 ترک ہلاک ہوئے۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں