تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 مئی

تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 مئی

1423328
تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 مئی

*** 25 مئی 1963: حبشہ کے شاہ ہیلے سیلاسی کی کوششوں سے آزاد ہونے والے افریقی ممالک میں پہلی دفعہ اتحاد بنا۔ 30 افریقی ممالک کی شرکت سے افریقہ اتحاد کا قیام عمل میں آیا۔ اتحاد کو 2002 میں افریقہ یونین کا نام دیا گیا۔ یونین کا مرکزی دفتر آڈیس آبابا میں ہے اور اس وقت پورے برّاعظم افریقہ کے ممالک اس یونین کے پلیٹ فورم پر موجود ہیں۔

*** 25 مئی 1977: سائنس فکشن سینما کی بنیادی پروڈکشنز میں سے "اسٹار وارز" سیریز کی پہلی فلم " اے نیو ہوپ" کی نمائش کی گئی۔ سیناریو رائٹر اور ڈائریکٹر جارج لوکس نے 11 ملین ڈالر کے بجٹ سے فلم بنائی۔ نمائش نے سینما باکس کے تمام ریکارڈ توڑ کر 798 ملین ڈالر کا کاروبار کیا اور 7 آسکر ایوارڈ جیتے۔

*** 25 مئی 1983: ترک ادبیات کے اہم ترین ناموں میں سے شاعر نجیب فاضل 79 سال کی عمر میں استنبول میں وفات پا گئے۔



متعللقہ خبریں