تاریخ میں آج کا دن 19

19.04.20

1400663
تاریخ میں آج کا دن 19

انیس اپریل اٹھارہ سو بیاسی : نظریہ ارتقا کے خالق برطانوی ماہر حیاتیات اور فطری علوم کا محقق چارلز ڈارون تہتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انیس سو تینتالیس آج کے دن  وارسا میں گرفتار ہزاروں یہودیوں  نے نازیوں کے خلاف بغاوت کر دی  جو کہ  ایک ماہ تک جاری رہی،اس بغاوت کو نازیوں نے ہزاروں  یہودیوں کے خون سے کچلا ۔

انیس اپریل انیس سو اکہتر:  دنیا کا پہلا خلائی اسٹیشن سالیوٹ ون سویت یونین نے خلا میں بھیجا جو کہ اکتوبر تک خلا نوردوں کے زیر استعمال خلا میں رہا ۔

انیس اپریل سن انیس سو پچانوے: امریکی ریاست اوکلاہوما میں  ایک  سرکاری عمارت پر دہشتگرد حملہ ہوا جس میں ایک سو اڑسٹھ افراد ہلاک اور آٹھ سو زخمی ہوئے ،اس حملے کے پس پردہ  ایک  سابق امریکی فوجی   کا ہاتھ تھا۔


 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں