تاریخ میں آج کا دن 28

28.03.20

1397284
تاریخ میں آج کا دن 28

اٹھائیس مارچ انیس سو انتالیس: اسپین کی خانہ جنگی   کے دور میں میڈریڈ میں جنرل فرانکو کی فوج نے قبضہ کرلیا ۔ اسکے بعد تین سال تک  اسپین میں جاری خانہ جنگی ختم ہوئی  اور ملک میں فرانکو کے دور آمریت کا آغاز ہوا جو کہ  انیس سو پچھتر تک جاری رہا ۔
 

سن انیس سو پینسٹھ آج کے دن امریکی ریاست الاباما  میں مارٹن لوتھر کنگ  کی زیر قیادت پچیس ہزار افراد  نے  شہری حقوق اور نسل پرستی کے خلاف پیدل مارچ کیا ۔
 

 اٹھائیس مارچ انیس سو ستر: ترک ضلع کوتہایا میں زلزلہ آیا  جس میں ایک ہزار چھیاسی افراد ہلاک اور دس ہزار عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔
 

سن انیس سو اکیانوے آج کے دن   عراق کے شہر کرکوک میں ترکمینوں پر حملہ ہوا جس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ان افراد کو صدا حسین کی فوج نے گولی مار کر ہلاک کیا ۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں