تاریخ میں آج کا دن 08

08/03/20

1373305
تاریخ میں آج کا دن 08

8 مارچ 1857 امریکی شہر نیو یار ک میں 40 ہزار محنت کشوں   نے  معاشی حالات کی بہتری  کے مطالبے پر ہڑتال کر دی ۔ پولیس نے ہڑتالیوں  کے خلاف تشدد کا بھرپور استعمال کیا جس کے نتیجے میں  ایک کارخانے میں آگ لگ گئی جہاں  مقید  129 مزدور جن میں بیشتر خواتین تھیں ہلاک ہو گئے۔ سن 1910    میں کوپن ہیگن میں  خواتین کے عالمی اجلاس  کا انعقاد ہوا جس میں   ہلاک شدہ اُن مزدور خواتین کی یاد میں 8 مارچ کو "یوم نسواں" قرار دیا گیا   جسے 1977 میں اقوام متحدہ نے  دنیا بھر میں منانے    کا  اعلان کیا ۔

8 مارچ 1917 روس میں"   انقلاب فرور ی" کا آغاز اس وقت کے صدر مقام سینٹ پیٹرز برگ سے ہوا   جو کہ یکایک  ملک کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا ۔ مظاہروں کے نتیجے میں  رومانوف خاندان  کا خاتمہ ہوا اور خانہ جنگی عروج پر پہنچ گئی ۔

8 مارچ 1963 عراق کے بعد  شام میں بھی حافظ الاسد نے  بغاوت کرتےہوئے اقتدار قبضے میں لےلیا ۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں