تاریخ میں آج کا دن 01

01/03/20

1368357
تاریخ میں آج کا دن 01

 یکم مارچ  1974  امریکہ میں "واٹر گیٹ اسکینڈل" کے  ابتدائی مقدمے میں 7 افراد ملوث   پائے گئے۔یہ اسکینڈل دراصل  واشنگٹن  میں ڈیموکریٹک پارٹی  کے مرکزی دفتر میں خفیہ مائیکروفونز کے ذریعے   ٹیلیفون   گفتگو ریکارڈ کرنے میں ملوث 5 افراد کی گرفتاری   پر سامنے آیا ۔ نکسن حکومت   نے اس اسکینڈل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے  جس پر عوام کے شدید   رد عمل  پر رچرڈ نکسن  نے  9 اگست 1974 کو استععفی دے دیا ۔ اس اسکینڈل   میں 69 افراد پر جرم ثابت ہوا جس میں نکسن  حکومت کی 48  اعلی شخصیات  بھی شامل تھیں۔

یکم مارچ 2003   امریکہ   کی طرف سے عراق میں فوجی مداخلت سے متعلق  غیر ملکی فوج کو  ترکی میں  متعین کرنے اور ترک فوج کو بیرونی ممالک بھیجنے پر مبنی ایک سرکاری  قانون پارلیمان میں مسترد کر دیا گیا  جس پر امریکہ –ترک تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ۔

 یکم مارچ 2012   ترک لیرے   کو متعارف کروانے کی غرض سے ایک مقابلہ منعقد کروا یا گیا جس میں  ترک لیرے   کی علامت قبول کی گئی ۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں