تاریخ میں آج کا دن 28

28/02/20

1368331
تاریخ میں آج کا دن 28

28 فروری 1953  ترکی ،یونان اور یوگوسلاویہ کے درمیان  بلقان پیکٹ  طے ہوا ۔  جس میں   فوجی تعاون کو   فوقیت حاصل تھی  تاکہ  سویت یونین کا علاقے میں  اثر و رسوخ   کم کیا جائے۔

28 فروری  1986 اسٹاک ہوم میں   اپنے  فرزند اور اہلیہ  کے ہمراہ سینما  جاتےہوئے  وزیراعظم  اولاف پالم  کو  قتل کر دیا گیا ۔ سوشل ڈیموکریٹ سیاست دان  پالم کے قاتل تاحال   ایک معمہ ہیں۔

28 فروری 1991   امریکہ  نے  جنگ خلیج  میں بری  پیش قدمی کے بعد  عراق کے ساتھ  جنگ بندی کا معاہدہ کیا  جس کے تحت 6 ماہ 25 دن پر محیط کویت پر قبضے کا خاتمہ ہوا۔

28 فروری 2015  "انجے مہمت" اور   "فرش آہن عرش پیتل"  جیسے  رومانوں  کے مصنف  اور ادیب  یشار کمال 92 سال کی عمر میں استنبول میں انتقال کر گئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں