تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1361206
تاریخ میں آج کا دن

***17 فروری 1864: امریکہ میں خانہ جنگی کے دوران ایچ ایل ہنلے نامی آبدوز نے یو ایس ایس ہاوس اٹانک نامی جنگی بحری جہاز کو سمندر برد کر  کے جنگی بحری جہاز کو سمندر برد کرنے والی پہلی آبدوز کا عنوان حاصل کیا۔

 

***17 فروری  1923: جنگ نجات میں کامیابی  کے بعد  سیاسی و اقتصادی لحاظ سے بھی  خود مختاری  کے حصول کے لئے ترکی کی نئی اقتصادی پالیسی کی ضرورت محسوس کی گئی۔ اس مقصد کے لئے جمہوریہ ترکی کی  اقتصادی کانگریس کا پہلا اجلاس ازمیر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا افتتاحی خطاب غازی مصطفیٰ کمال اتاترک نے کیا۔

 

***17 فروری  1959: دورہ لندن کے لئے عازم سفر ترکی کے وزیر اعظم عدنان میندرس  اور ان کے وفد کا طیارہ  گیٹ وِک ائیر پورٹ  کے جوار میں گِر گیا۔ طیارے میں موجود 21 افراد میں سے 14 ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں وزیر اعظم عدنان میندرس  معمولی زخم آئے۔

 

***17 فروری  2008: کوسووا نے سربیا سے آزادی کا اعلان کر دیا۔ ترکی کوسووا کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اوّلین ممالک میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں