تاریخ میں آج کا دن 15

15/02/20

1359516
تاریخ میں آج کا دن 15

15 فروری 1898 امریکہ کا ایک  جنگی طیارہ  اسپین کے زیر تسلط کیوبا  میں ہوانا کے قریب  تباہ کیا گیا جس میں سوار 260 فوجی بھی مارے گئے جس پر امریکہ نے اسپین کے خلاف جنگ کر دی ۔ یہ جنگ پیرس معاہدے  کے تحت  ختم ہوئی ،اسپین نے کیوبا  سے اپنا تسلط ختم کر دیا  ،جزیرہ گوام اور پورتو ریکو کو  امریکہ کے حوالے کرنے سمیت فلپائن کو  20 ملین ڈالرز کے عوض  فروخت کر دیا ۔

15 فروری 1961  برسلز کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گر گیا  جس میں  امریکی آئس اسکیٹنگ ٹیم  سمیت  73 افراد ہلاک ہو گئے۔

15 فروری  1989  سویت یونین نے  افغانستان سے اپنا انخلا مکمل کیا ،9 سالہ اس جنگ  میں تقریبا 10 لاکھ افغان مارے گئے،25 لاکھ  سے زائد زخمی یا معذور ہوئے جبکہ 50 لاکھ مہاجر بن گئے۔

15 فروری 1999 دہشت گرد تنظیم پی کےکے  کا لیڈر عبداللہ اوجلان  کو  کینیا سے گرفتار کرلیا گیا ۔  ترکی کے شام پر دباو کے نتیجے میں  اوجلان     نے  یونان،روس اور اٹلی کے بعد کینیا میں روپوشی اختیار کی  تھی   جہاں  ہالینڈ روانگی سے قبل  نیروبی کے ہوائی اڈے پر اسے ترک حکام کے حوالے کر دیا  گیا جہاں سے اسے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی لایا گیا ۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں