تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1358240
تاریخ میں آج کا دن

*** 12 فروری1912: چین کے 6 سالہ شہنشاہ پُو یی کو تخت سے اتار کر ملک میں جمہوریت کا اعلان کر دیا گیا۔ اس طرح چین میں 2 ہزار سالہ دورِ شہنشاہیت کا خاتمہ ہو گیا۔

*** 12 فروری1959: دوسری لندن کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں زیورخ کانفرنس  میں کئے گئے جمہوریہ قبرص  کے قیام کے فیصلے اور ضامنوں سے متعلقہ موضوعات پر غور کیا گیا۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ہیرلڈ میک میلن کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں ترکی کے وزیر اعظم عدنان میندرس، یونان  کے وزیر اعظم کونسٹانٹین کارامانلیس ، ڈاکٹر فاضل کیوچک اور بشپ ماکارئیس نے شرکت کی۔

*** 12 فروری1999: امریکہ کے صدر بِل کلنٹن  کو " مونیکا لیونسکی کیس" میں سینٹ کی طرف سے بری  کر دیا گیا۔ کلنٹن جھوٹی شہادت اور انصاف کے راستے میں روڑے اٹکانے کی وجہ سے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

*** 12 فروری2002: انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے  یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبودان میلوسے وچ دی ہیگ  کی بین الاقوامی تعزیراتی عدالت میں جج کے سامنے پیش ہوئے۔ میلوسے وچ کے خلاف 66 مختلف مقدمے چل رہے تھے۔ ان مقدموں کی کاروائی کے دوران وہ 2006 میں جیل میں وفات پا گئے۔



متعللقہ خبریں