تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1353063
تاریخ میں آج کا دن

چار فروری 1871۔  شمالی کاکیشیا  کے عوام کے سیاسی اور مذہبی رہنما ، شیخ شامل جو فریضہ حج کی ادائیگی کی غرض سے    مدینہ  تشریف لے گئے تھے  وہاں پر ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ     کاکیشیا کی آزادی کے لیے  لڑی جانے والے جنگ   میں گزار دیا تھا۔

*** چار فروری 1923۔  20 نومبر 1922 کو شروع  ہونے والے  لوزان امن معاہدے کے مذاکرات   جس  میں ریاست کا قرض ، غیر ملکیوں کو مراعات،   اقلیتیں ، آبنائے استنبول اور آبنائے  چناق قلعے ،    ترکی-یونانی سرحد اور موصل جیسے  موضوعات شامل تھے    میں وقفہ دے دیا گیا۔  عصمت انونو کی  قیادت میں ترک وفد نے واپس انقرہ آنے کا فیصلہ کیا ۔ کانفرنس کو دوسرا مرحلہ  23 اپریل کو شروع ہوا۔

***چار فروری 1945۔  دوسری جنگ عظیم کے بعد نئے عالمی نظام پر  تبادلہ خیال  کرنے کی غرض   سے یلٹا کانفرنس میں امریکہ ، روسی اور برطانوی رہنماؤ یکجا ہوئے ۔ کانفرنس میں   یکم مارچ  تک   جرمنی اور جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی   ریاستوں  کو اقوام متحدہ  کے بانی ممالک کی صف میں  شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

***چار  فروری 2018۔  صدر رجب طیب ایردوان نے  1959  میں صدر جلا ل  بایار کے  دورے کے بعد   پہلی بار   ویٹکن کا دورہ کرنے والے جمہوریہ ترکی کے صدر کا اعزاز حاصل کرلیا۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں