تاریخ میں آج کا دن 01

01/02/20

1350633
تاریخ میں آج کا دن 01

 یکم فروری 1553 دولت عثمانیہ اور سلطنت فرانس  کے درمیان استنبول معاہدہ ہوا  جس کے نتیجے میں  دونوں  نے  سلطنت آسٹریا کے خلاف متحد ہونے کا فیصلہ کیا ۔اس معاہدے کے نتیجے میں  شاہ فرانس نے  عثمانی خلیفہ     کی بیعت    بھی کی  جس کے بدلے  سلطنت عثمانیہ   نے  آسٹریا کے خلاف جنگ میں فرانس کو بری اور بحری مدد فراہم کی ۔

 یکم فروری  1944  ترکی ضلع بولو  اور چانکری میں  اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ۔ اس زلزلے سے 200 کلومیٹر تک کا علاقہ زمین بوس ہو گیا جس میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک  ہوئے۔

یکم فروری  1979 فرنس میں   14 سالہ جلاوطنی کی زندگی  گزارنے کے بعد  آیت اللہ خمینی تہران واپس آ گئے جہاں ان کا استقبال ہزاروں افراد نے کیا ۔

 

یکم فروری  1999  ترکی میں  انادولو راک  نامی میوزیکل گروپ   کےمشہور   گلوکار  بارش مانجو  56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں