تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1339863
تاریخ میں آج کا دن

***13 جنوری1920:ترکی کے ضلع ازمیر پر یونان کے قبضے کے بعد استنبول میں گرینڈ سلطان احمد اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں قبضے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اجلاس میں معروف شعراء مہمت امین یُردا کُل، حمد اللہ سُپہی تانری اویر کے ساتھ ساتھ جنگ نجات کی ادیبہ خالدہ ادیب ادی وار کے خطابات  عوام کی توجہ کا مرکز بنے۔

 

***13 جنوری1966: امریکہ کے صدر لینڈن بی جانسن کی طرف سے 1964 میں ترکی کے وزیر اعظم عصمت انونو کو بھیجا گیا مراسلہ "جانسن لیٹر" پہلی دفعہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا۔ اس مراسلے نے ترکی ۔ امریکہ تعلقات کو شدید ضرب لگائی۔ مراسلے کو 2 سال تک رائے عامہ سے پوشیدہ رکھا گیا۔ مراسلے میں امریکی صدر جانسن نے کہا تھا کہ قبرص میں مداخلت کی صورت میں ترکی امریکی اسلحے کو استعمال نہیں کر سکے گا اور  سوویت یونین کی ترکی میں فوجی مداخلت کی صورت میں نیٹو سمجھوتہ قابل عمل نہیں رہے گا۔  اس مراسلے کے جواب میں عصمت انونو نے کہا تھا کہ " دنیا دوبارہ سے قائم ہو گی اور ترکی اس دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا"۔

 

***13 جنوری2012: شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بانی روف دینکتاش 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ دینکتاش کو 17 جنوری کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جمہوریت پارک میں واقع مزار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں