تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1337837
تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

***09 جنوری1905: روس میں سکیورٹی فورسز نے ،زار دوئم نکولائے  کے سینٹ پیٹرز برگ  سرمائی پیلس کے سامنے جمع ہزاروں مزدور بچوں اور عورتوں  پر فائر کھول دیا۔ اس واقعے کو روس کی تاریخ میں خونی اتوار کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ واقعے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 139 افراد ہلاک  ہو گئے۔ خونی اتوار کے بعد مزدوروں نے عام ہڑتال کر دی۔ اس دور میں جاپان کے ساتھ جنگ اور ملک کے اندر ہڑتالوں کی وجہ سے روس میں سیاسی بحران  کا آغاز ہوا۔

***09 جنوری 1964: کنال پاناما اور اس کے اطراف  کے انتظامی معاملات میں مقامی عوام اور امریکہ کے درمیان عدم مفاہمت مسلح جھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔ جھڑپ میں پاناما کے 21 اور امریکہ کے 3 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

***09 جنوری1964: اس دن  ترکی کی نامور ادیبہ خالدہ ادیب ادی وار 80 سال کی عمر میں استنبول میں وفات پا  گئیں ۔ خالدہ ادیب نے جنگِ نجات کے موضوع پر"ترکوں کا آگ سے امتحان" اور "آتشی قمیض"  نامی ناولوں سے شہرت پائی ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے شوہر عدنان ادی وار کے ہمراہ جنگ نجات میں باقاعدہ حصہ بھی لیا ۔ انہیں پہلے نان کمیشنڈ آفیسر اور بعد میں صوبیدار کا عہدہ دیا گیا۔



متعللقہ خبریں