تاریخ میں آج کادن

تاریخ میں آج کادن

1336765
تاریخ میں آج کادن

8 جنوری  1324۔وینس   کے ایک  تاجر خاندان  میں    پیدا ہونے والے مشہور سیاح  مارکو پولو   70 سال کی عمر میں  وینس ہی میں انتقال کر گئے۔ مارکو  پولو کو  پاپ نہم  گریگورس  کی جانب سے  قبلائی خان کو  مکتوب پہنچانے کے فرائض   سونپنے کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل ہوئی تھی اور  یہاں ہی سے ان کی سیاحت کے دروازے کھلے  تھے۔ سترہ سالوں کے دوران  انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک  کی سیر کی اور حالات کو قلمبند کیا۔  اپنی سیاحت سے واپسی پر  جینوا کے قبائل کے ساتھ ہونے والی جنگ میں مارکو پولو  کو قیدی بنالیا گیا اور انہوں نے اپنی قید کے دوران ہی اپنے  سیاحت نامے کو مکمل کیا۔

8 جنوری 1642۔ اطالوی سائنس ، جدید طبیعیات اور فلکیات کے بانیوں میں  شمار ہونے والے   گیلیلیو گیلیلی ، 79 سال ک کی عمر  میں  اٹلی میں انتقال کر گئے۔ گیلیلیو ، کے زمین کے سورج کے گرد گھومنے  کے نظریے کو پیش کیے جانے پر پھانسی کی سزا  سنادی گئی تاہم اپنا مقالہ واپس لینے پر انہیں معاف کردیا گیا تھا۔

8 جنوری1916۔  پہلی جنگ عظیم کے دوران  چناق قلعے  محاذ  پر  ترک مزاحمت کو توڑنے میں ناکام  اتحادی افواج کے آخری دستے  نے بھی  چناق قلعے محاذ  سے  پست قدمی شروع کردی۔  ایک روز  بعد  پانچویں  آرمی کے کمانڈر   اوٹو لیمان وان سینڈرز نے  جزیرہ نما گیلی بولو  سے   کمانڈر انچیف کو ٹیلی گرام  روانہ  کرتے ہوئے جزیرہ نما سے  اتحادی   فوجوں کے انخلا سے آگاہ کیا۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں