تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1333538
تاریخ میں آج کا دن

***02 جنوری 1950: ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عبوری رکن بنا۔ 1954 اور 1961 میں بھی ترکی کو سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت حاصل رہی اور 2009 سے 2010 میں بھی ترکی نے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ رکنیت کے فرائض ادا کئے۔

 

***02 جنوری1975: ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کے پلیٹ فورم سے ٹرکش ریڈیو چینلوں TRT 1، TRT 2 اور TRT 3 نے نشریات کا آغاز کیا۔

 

***02 جنوری1971: اسکاٹ لینڈ کے دو بنیادی فٹبال کلبوں گلاسگو رینجر اور کیلٹک  کے درمیان میچ کے دوران "ابروکس" کے نام سے پہچانا جانے والا سانحہ پیش آیا۔ میچ کے آخری لمحات میں تماشائیوں کے درمیان افراتفری اور اژدہام کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

***02 جنوری2016: سعودی عرب کے شہری 57 سالہ شعیہ دینی شخصیت آیت اللہ نِمر البکر نِمر  کو ریاض انتظامیہ کی طرف سے دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔  جس کے خلاف ردعمل کے طور پر ایران کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارت خانے کو نذرِ آتش کر دیا۔



متعللقہ خبریں