تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1326269
تاریخ میں آج کا دن

***19 دسمبر1957: نیٹو کے پیرس سربراہی اجلاس میں امریکہ کی طرف سے مخاصمانہ پابندیوں SSCB کے بڑھتی ہوئی دہمکیوں  کے مقابل  یورپی  ممالک نے جوہری میزائل  کی تنصیب کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے سے امریکہ کی مستحکم فوجی بیسیں وفاقی جرمنی  سمیت پورے یورپی ممالک میں قائم ہونا شروع ہو گئیں۔

 

***19 دسمبر1987: ترکی کے قومی ویٹ لفٹر نائم سلیمان اولو    نے بلغاریہ سے فرار ہو کر ترکی میں پناہ لینے کے بعد 19 دسمبر 1987 کو پہلی دفعہ  ترکی کے قومی ویٹ لفٹر کے یونیفارم میں بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے سنیچ، جرک اور سمیش میں اپنے ہی ریکارڈوں کی تجدید کی۔

 

***19 دسمبر1992: صومالیہ میں بڑھتی ہوئی داخلی جھڑپوں کو روکنے کے لئے امریکہ سمیت 24 ممالک  نے "ہوپ آپریشن" کا آغاز کیا۔ ترکی نے پہلے اس آپریشن کے ساتھ سیاسی اور بعد ازاں فوجی تعاون کیا۔ آپریشن اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے کیا گیا  لیکن صومالی جرنیل آئیدید  کے تین اعلیٰ سطحی معاونین کو حراست میں لینے کے لئے کئے گئے آپریشن میں 17 امریکی فوجی ہلاک  اور 77 زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں  ایک امریکی فوجی قیدی  بن گیا۔ اس واقعے کے بعد امریکہ کے صدر کلنٹن نے امریکی فوجیوں  کو صومالیہ سے واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

 

***19 دسمبر2003: لیبیا کے صدر قذافی نے، لیبیا کے جوہری اسلحے کی پیداوار کے ہدف کو منسوخ کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا۔



متعللقہ خبریں