تاریخ میں آج کا دن 06

06/12/19

1318974
تاریخ میں آج کا دن 06

6 دسمبر 1865  خانہ جنگی  کے خاتمے پر  امریکی دستور    میں  جبری غلامی پر  پابندی کے لیے ایک شق شامل کی گئی ابتہ اس قانون کے معمار  ابراہام لنکن   اس پر عمل درآمد سے قبل ہی ایک قاتلانہ حملے میں مارے گئے۔

6 دسمبر 1907 امریکی شہر مونون گاہ میں  گیس دھماکہ ہوا جس میں 362 کان کن ہلاک ہوئے۔

6 دسمبر 1950  چین کوریا جنگ میں شامل ہوگا  جبکہ اقوام متحدہ کی فوج کے زیر کنٹرول  پیانگ یانگ شہر  پر شمالی کوریا فوج نے قبضہ کرلیا ۔

6 دسمبر 1959  ترکی میں پہلی بار  امریکی صدر        نے  قدم رکھا  جن کا نام  آئزن ہاور تھا۔

 6 دسمبر 1971 بھارت  کی طرف سے پاکستان سے آزادی کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیش   کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا  سفارتی و سیاسی بحران کا سبب بنا ۔

6 دسمبر 1997  روسی ساختہ انتونوف  قسم کا  مال بردار طیارہ سائبیریا میں مکانات پر گر گیا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔

6 دسمبر 2008 : ایتھنز میں ایک 15 سالہ  لڑکے    کی پالیوس کی طرف سے ہلاکت کے بعد  سڑکیں میدان جنگ بن گئیں  اور سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن  گئے۔

6 دسمبر 2017 امریکی صدر ٹرمپ نے القدس کو  اسرائیل کا صدر مقام  قرار  دینے کا اعلان کر دیا  جس پر مسلم ممالک  نے مذمت کی    اور استنبول میں یکجا اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران  مشرقی القدس کو فلسطین کا صدر مقام   برقرار رکھنے کا   اعلان کیا ۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں