تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1317359
تاریخ میں آج کا دن

4 دسمبر 1154۔   پہلی بار ایک انگریز کو پاپ  کے عہدے پر منتخب کرلیا  گیا  ۔ نکولس بریک سپیئر ،  چوتھے  ہیڈرین  پاپ  کے لقب سے اس عہدے  پر فائض ہوئے ۔

4 دسمبر 1856۔ سلطان عبد المجید  کی طرف سے سلطنت عثمانیہ کے لئے بیوروکریٹس کی تعلیم و تربیت کے لیے  مکتبِ  ملکیہ  کا افتتاح کیا گیا۔  

4 دسمبر 1858۔ انگریزوں نے  مغلیہ   سلطنت کے آخری حکمران بہادر شاہ ظفر  کو   تخت سے دستبردار کرتے ہوئے  برما جلا وطن کردیا۔

4 دسمبر 1918۔ امریکی صدر ووڈرو  ولسن پہلی جنگ عظیم کے امن مذاکرات  میں شرکت  کے لیے  فرانس روانہ ہوئے۔  اپنے عہدے پر جمان  یورپ جانے والے وہ  پہلے امریکی صدر تھے۔

4 دسمبر 1943۔  امریکی صدر روزویلٹ اور برطانیہ کے   وزیر اعظم چرچل نے ترکی کو  جرمنی کے  خلاف جنگ میں جھونکنے  کے لیے   قاہرہ میں صدر عصمت انونو سے  ملاقات کی ۔ تین   روز  جاری رہنے والے مذاکرات  کے  نتیجے میں صدر عصمت انونو نے  امریکہ اور برطانیہ   کی ترکی کو جنگ میں  جھونکنے  کی درخواست کو مسترد کردیا  تاہم    ترکی نے جنگ کے خاتمے سے تھوڑا  عرصہ قبل   جرمنی اور جاپان  کے خلاف اعلان ِجنگ کردیا اور اقوام متحدہ کے بانی   اراکین میں شامل ہوگیا۔

4 دسمبر 2011۔  برازیل کی قومی ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ  کھلاڑی    Socrates 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں