تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1312047
تاریخ میں آج کا دن

25  نومبر   1072۔ عظیم سیلجوق  حکمران سلطان آ لپ  ارسلان سمرقند کی مہم کے دوران  برزم قلعے پر قبضے کے  وقت   قلعے کےکمانڈر کی جانب سے چاقووں کے حملے میں  ہلاک ہوگئے۔

25 نومبر 1893۔ ترکوں کی تاریخ پر روشنی ڈالنے والے  اورحون کتبے  کوپن ہیگن  یونیورسٹی کے استاد ویلہیم  لڈویگ تھامسن نے  سلجھائے۔

25 نومبر  1899۔ سلطنِت عثمانیہ کے وزراء کے وفد نے  اناطولیہ بغداد ریلوے   کے سمجھوتے  کی منظوری دے دی ۔  جرمنی کی سرمایہ کار کمپنی  نے   8 سال کے اندر اندرقونیا سے بغداد اور بصرہ تک ریلوے کی تعمیر کے  کام کا آغاز کردیا ۔

25 نومبر 1936۔   جرمنی اور جاپان نے سویت یونین کی  توسیع کو روکنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

25 نومبر 1943۔ امریکی صدر روزویلٹ ، برطانوی وزیر اعظم چرچل اور چینی صدر چیانگ کائی شیک کی ملاقات قاہرہ سربراہی اجلاس میں ہوئی  جس میں  جاپان  کے ہتھیار  نہ  ڈالنے  کی صورت  میں  جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

25 نومبر  2009۔  سعودی عرب کے شہر جدہ میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب آگیا۔ سیلاب میں 122 افراد لقمہ اجل بن گئے 350 افراد لاپتہ ہوگئے۔

25 نومبر 2016۔ کیوبا کے انقلابی رہنما ، فیڈل کاسترو کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں