تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1311373
تاریخ میں آج کا دن

24 نومبر  1859۔  برطانوی سائنس دان ڈارون کی سائنسی دنیا اور مذہبی اداروں کے مابین سخت گیر بحث کا باعث بننے والے  شاہکار  "ارتقاء کا نظریہ" پہلی بار شائع کیا۔

24 نومبر 1928۔ "پبلک سکولوں" کے قیام کے قانون کو شائع کیا گیا۔ . مصطفی   کمال  کو  24 نومبر کو "ہیڈ ٹیچر" کا اعزاز دیا گیا  ، ترکی میں 1981 کے بعد سے اسے یومِ اساتذہ کے طور پر منایا جانے لگا ہے۔  

24 نومبر  1934 میں   ترکی کی قومی اسمبلی میں منظور کردہ قانون کے تحت  انہیں اتاترک  کا فیملی نام دے دیا گیا اور  کسی اور شخص کو یہ نام  استعمال کرنے سے باز رکھا گیا۔   یہ نام صرف  مصطفی کمال ہی استعمال کر سکتے تھے۔

24 نومبر 1976۔ وان اور اس کے آس پاس میں  7.2  کی  شدت سے آنے والے  زلزلے کے نتیجے میں  3 ہزار 840 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

24 نومبر 1989۔ پی کے کے کے دہشت گردوں کے  حقاری کی تحصیل میں  قتل عام کرتے ہوئے بچوں اور خواتین سمیت  28 افراد ہلاک ہوگئے۔

24 نومبر  1991۔ عالمی شہرت یافتہ کوئین گروپ کی مرکزی گلوکار فریڈی مرکری کا لندن میں انتقال ہوگیا۔

24 نومبر  2015۔ حالیہ تاریخ میں ترکی اور روس کے تعلقات کا سب سے بڑا بحران پیدا ہوا۔ شام کے علاقے لزاکیہ  سے  پرواز کرنے والاروسی فضائیہ کا ایس یو 24 لڑاکا طیارہ  ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایف -16 طیارے  کے  فائر  سے  مار گرایا گیا۔

24 نومبر 2017۔ 2017 ، مصر کے شہر العریش میں ایک مسجد پر  القاعدہ کے دہشت گردوں کی  بمباری  کے نتیجے میں  305 افراد ہلاک  اور  100 سے  زاہد   افراد زخمی ہوگئے۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں