تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1310196
تاریخ میں آج کا دن

***21 نومبر1783: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں' جین فرانسس پلیٹرڈی روزئیر'  اور ' مارکڈ ڈی آرلنڈز 'نے پہلی دفعہ ہاٹ ائیر بالون کے ساتھ پرواز کی۔

 

***21 نومبر 1877: امریکی موجد ایڈیسن  نے فونو گراف ایجاد کیا۔

 

***21 نومبر1900: یہودیوں کے فلسطین میں داخلے اور آبادکاری کے مقابل عثمانی حکومت نے مختلف تدابیر اختیار کیں۔ ان تدابیر میں بیرون ملک سے آنے والے یہودیوں کو پاسپورٹ کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کے لئے فلسطین میں قیام  کی اجازت  پر مبنی 'سرخ  لائسنس '  کاروائی  بھی شامل تھی۔

 

***21 نومبر1905: البرٹ آئین اسٹائن  کا، توانائی  اور مادے کے تعلق پر مبنی E=mc2 اکویشن کے اثبات کا حامل مقالہ "انیلن در فیزک" جریدے میں شائع ہوا۔

 

***21 نومبر1938: ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال کی میت کو امانتاً انقرہ ایتنوگرافیا عجائب گھر  میں دفن کیا گیا۔

 

***21 نومبر1955: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے سوویت خطرات کے مقابل ترکی، ایران، عراق ، پاکستان اور برطانیہ  کی شرکت سے بغداد پیکٹ کا قیام عمل میں آیا۔

 

***21 نومبر1980: امریکہ کے تفریحی مرکز لاس ویگاس  کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک اور 650 زخمی ہو گئے۔

 

***21 نومبر2002:  نیٹو نے پہلی دفعہ ایک سابقہ وارسا پیکٹ ملک جمہوریہ چیک  کے دارالحکومت پراگ میں سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں سابقہ وارسا پیکٹ کے رکن ممالک لتھوانیا، لٹونیا، ایستونیا، بلغاریہ، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلووینیا کی نیٹو میں شرکت کی منظوری دی گئی۔

 

***21 نومبر2009: چین  کے شہر ہیگانگ میں کان  کے حادثے میں 104 کان کن ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں