تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1306462
تاریخ میں آج کا دن

*** 14 نومبر1840: فنِ مصوّری میں دبستانِ تائثریت کے بانیوں  میں سے کلاڈ مونٹے  کی فرانس میں پیدائش ہوئی۔

 

*** 14 نومبر1889: روزنامہ نیو یارک ورلڈکی صحافی نَیلی بلے نے ورلڈ ٹوئر کا آغاز کیا جس کا کُل فاصلہ 40 ہزار 71 کلو میٹر  تھا۔ اس سیاحت کے دوران انہوں نے  "اسّی دن میں دنیا کی سیر" نامی کتاب کے مصنف جولس ورنے کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

 

*** 14 نومبر1944: سٹالن انتظامیہ نے آہسکہ ترکوں کو اجتماعی شکل میں جلا وطن کر دیا۔ ان جلاوطنوں کو سوویت سوشلسٹ ریپبلک یونین کے اندر 13 مختلف علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ جلاوطنی کے خلاف مزاحمت کرنے والے تقریباً 24 ہزار آہسکہ ترکوں کو قتل کر دیا گیا۔

 

*** 14 نومبر1971: مارینر۔ 9 سیارہ مریخ  پر پہنچی اور کسی ا ور سیارے  کے مدار  میں گھومنے والی پہلی خلائی گاڑی کا عنوان حاصل کیا۔

 

*** 14 نومبر1993: ترکی کے ویٹ لفٹر نائم سلیمان اولو ، میلبورن  میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 طلائی تمغے جیت کر  عالمی چیمپئن بن گئے۔

 

*** 14 نومبر2001: ترکی کی قومی فٹ بال ٹیم  نے آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے کر 48 سال کے بعد عالمی کپ کے فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا۔



متعللقہ خبریں