تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1305854
تاریخ میں آج کا دن

13نومبر1906۔ 1906 میں فرانسیسی پال کارنو ،  نے پہلی بار  سائیکل پر ڈیزائن کرتے  ہوئے   ہیلی کاپٹر تیار کیا  اور اس پر پہلی پرواز کی۔

13 نومبر 1920۔ پہلی عالمی جنگ کے بعد ،  جمعیت اقوام   کے جنیوا میں ہیڈ کوارٹر کا آغاز ایک تقریب سے ہوا جس میں 41 ممالک کے 5 ہزار نمائندگان شریک ہوئے۔

13 نومبر  1956۔  1956 میں امریکی سپریم کورٹ نے ریاست الاباما پر سیاہ اور سفید فام باشندوں کے درمیان امتیاز کرنے  والے   قانون کو ختم کردیا جس سے   امریکہ میں نسل پرستانہ  پالیسیوں کو ایک بڑا دھچکا لگا۔

13 نومبر  1966۔ اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے اردن کی سرحد عبور کرتے ہوئے چار ہزار آبادی کے  دیہات سامو پر حملہ کردیا ۔ اس حملے میں سیکڑوں دیہاتی ہلاک ہوگئے۔

13 نومبر  1970 دو سو چالیس  کلومیٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے   بنگلہ دیش  میں آئے ہوئے  سمندری طوفان  بھولا  سے پانچ لاکھ  افراد ہلاک  ۔ یہ  سمندری طوفان 20 ویں صدی کی سب سے بڑی ہلاکت خیزی  قرار دی گئی ہے۔

13نومبر 1970۔ شام میں بعث پارٹی کے فوجی ونگ کے رہنما حفیظ الاسد  نے  ملک  کے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

13 نومبر 1985۔  کولمبیا میں  آتش فشاں پہاڑ نیواڈو ڈیل  نے لاوا  اگلنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں پورے علاقے  میں  برف پگھلنا شروع ہوگئی  اور  ارمرو شہر کیچڑ میں ڈوب گیا۔ حکومت کی  جانب سے  علاقے سے شہریوں کے انخلا کے کام   میں میں مشکلات  کے نتیجے میں 25 ہزار شہری ہلاک ہوگئے ۔

13 نومبر 2009۔ ناسا نے دنیا کے سامنے چاند کے جنوبی قطبی خطے میں پانی کے موجود ہونے کی اطلاع دی۔

13 نومبر 2015۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد ی کے حملے ہوئے ۔

  القاعدہ کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے   حملے کے نتیجے میں  8 حملہ آوروں سمیت 138 افراد ہلاک اور  413   زخمی ہوگئے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں