تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1299898
تاریخ میں آج کا دن

***4 نومبر1909: استنبول۔بغداد ریلوے لائن منصوبے کے استنبول حیدر پاشا ریلوے اسٹیشن  کا باقاعدہ تقریب کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔ اس اسٹیشن کا ڈیزائن جرمن معماروں اوٹو ریٹر اور ہیلمتھ کونو نے تیار کیا تھا اور اس کی  تعمیر 9 سال میں مکمل ہوئی۔ اس ریلوے اسٹیشن کو ایشیاء کے دروازے کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

 

***4 نومبر1922: برطانوی ماہرِ ارضیات ہاورڈ کارٹر اور اس کی ٹیم نے تتانکامون فرعون کی قبر دریافت کی۔ یہ نوجوان فرعون  1323 قبل مسیح  میں ہلاک ہوا۔ اس کے قبر کی لوٹ مار سے پہلے دریافت نے آرکیالوجی کی  تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ تتانکامون کی ممی خارج اس کے طلائی ماسک سمیت مزار سے نکلنے والے تاریخی  نوادرات کو قاہرہ  کے عجائب گھر میں رکھا گیا۔

 

***4 نومبر1933: یونان حکومت نے سیلانیک میں ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے گھر پر ایک یادگاری کتبہ نصب کیا۔ کتبے پر یہ عبار ت رقم ہے" ترک ملت کے بانی اور بالقان اتحاد  کے رہنما غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک  کی پیدائش اس گھر میں ہوئی"۔

 

***4 نومبر1946:اقوام متحدہ کے رکن 37 ممالک  کے فیصلے سے قائم ہونے والے ادارے یونیسکو نے کام کا آغاز کر دیا۔  ادارے کا مرکزی دفتر پیرس میں ہے۔

 

***4 نومبر1956: 23 اکتوبر کو شروع ہونے والی ہنگری بغاوت  میں شدت آنے پر سوویت یونین کے ٹینک دارالحکومت بداپشت میں داخل ہو گئے۔

 

***4 نومبر1972:ترکی کی ریپبلکن پیپلزپارٹی  کے 5 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد جمہوریہ ترکی کے دوسرے صدر عصمت انونو  پارٹی کی 34 سالہ چئیرمین شپ سے  بھی اور پارٹی  کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے۔

 

***4 نومبر1979:انقلاب ایران کے بعد خمینی کے حامی نوجوانوں نے تہران میں امریکی سفارت خانے  پر قبضہ کر کے 52 افراد کو یرغمال بنا لیا۔ یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان 444 دن تک جاری رہنے والے یرغمالی بحران کے آغاز کا سبب بنا۔ امریکی انتظامیہ نے یرغمالیوں کو چھڑانے کے لئے آپریشن کیا جو ناکام رہا۔ آپریشن میں 8 امریکی فوجی اور ایک ایرانی شہری ہلاک ہو گیا۔

 

***4 نومبر1995: اسرائیل کے 73 سالہ وزیر اعظم ایزاق رابن  کو ایک انتہائی دائیں بازو کے حامی اسرائیلی نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایزاق رابن فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات  کی حمایت کے لئے منعقدہ جلوس میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

 

***4 نومبر2008: امریکہ میں پہلی دفعہ ایک سیاہ فام صدر منتخب ہوا۔ ڈیموکریٹ امیدوار باراک حسین اوباما صدارتی انتخابات  میں کامیابی کے بعد ملک کے 44 ویں صدر منتخب ہوئے۔



متعللقہ خبریں