تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1299343
تاریخ میں آج کا دن

***3 نومبر 1839 سلطنت عثمانیہ  میں"  گل خانہ خط ہمایوں "  کا اعلان کیا گیا  جس کے نتیجے میں  سلطنت  میں  جمہوری روایات   کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملی ۔

 

***3 نومبر  سن 1957 سوویت یونین  نے  دوسرا مصنوعی سیارہ  "اسپوتنک دوئم  "کو خلا میں بھیجا جس میں   لائیکا نامی ایک کتا بھی سوار تھا۔

 

***3 نومبر 1982 ہندو کش  کوہساروں     سے گزرتےہوئے   افغانستان کے جنوبی و  شمالی  علاقوں کو آپس میں ملانے والی سالانگ  نامی سرنگ  میں آگ بھڑک اٹھی  جس  میں 2 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***3 نومبر 1983  دنیا  کا پانچواں بڑا بیراج اتاترک    اور ہائیڈرو  الیکٹرک  پاور اسٹیشن  کا سنگ بنیاد رکھا گیا  جس کی  تعمیر  11 سال میں مکمل  ہوئی ۔

 

***3 نومبر  1985 دو فرانسیسی جاسوسوں  کو  نیو زی لینڈ  میں گرین پیس نامی بحری جہاز  RAINBOW WARRIOR کو  غرق کرنے کا مجرم ثابت کیا   گیا ۔

 

***3 نومبر 1992 ریاست الی نوئے کی ڈیموکریٹ  رکن   کارول موسلی براون  ملکی سینیٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون سینیٹر منتخب ہوئیں۔

 

***3 نومبر  2002  ترکی میں قبل از وقت انتخابات ہوئے   جن میں  عوامی جمہوری پارٹی اور  نو آموز انصاف و ترقی پارٹی  ایوان  تک پہنچیں ۔

 

اسی نتیجے کے تحت  363 ارکان  کی اکثریت کے ساتھ   انصاف و رترقی پارٹی نے اقتدار سنبھالا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں