تاریخ میں آج کا دن 28

28.10.19

1296171
تاریخ میں آج کا دن 28

28 اکتوبر 1636 : امریکہ کی پہلی یونیورسٹی  ہارورڈ بوسٹن شہر میں قائم ہوئی۔

28 اکتوبر 1886:  فرانسیسیوں  کا تحفہ اور امریکہ کی علامت ہونے والے "اسٹیچو آف لیبرٹی"  نیو یارک  کے مخالف سمت میں واقع لیبرٹی جزیرے   پر  نصب کیا گیا۔

28 اکتوبر 1923: غازی مصطفی کمال پاشا  نے قصر چنکایہ میں دیے گئے عشائیہ میں بعض اراکین پارلیمنٹ کو 'اعلانِ جمہوریت' کرنے کا  اعلان  کیا اور  نئی قائم کی جانے والی مملکت کا سیاسی نظام جمہوریت پر مبنی ہونے کا  مژدہ دیا۔  جس پر مصطفی کمال پاشا اور عصمت انونو نے "مملکتِ ترکی کا حکومتی نظام جمہوریت ہو گا" شق  کو  ملکی دستور میں شامل کیے جانے پر مطابقت قائم کی۔

28 اکتوبر 1928: ترکی اور، سرب، کروشیائی اور سلووین مملکتوں کے مابین  دوستی معاہدہ قائم  ہوا۔

28 اکتوبر 1938 : انقرہ ریڈیو نے   صحییے  کی تاریخی عمارت میں اپنی نشریات شروع کیں۔  جمہوریہ ترکی کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر  ہونے والے افتتاح کے لیے تین روزہ خصوصی نشریات کا اجراء کیا گیا۔

28 اکتوبر 1941: لتھوانیا میں جرمن فوج نے 9 ہزار سے زائد یہودی باشندوں کو قاوناس شہر کے میدان میں گولیوں سے چھلنی کر ڈالا۔

28 اکتوبر 1962: سوویت یونین کے لیڈر نیکیتا  کروش چیف  نے کیوبا میں نصب میزائل اڈوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا، جس سے  کرہ ارض کو جوہری اسلحہ کی جنگ  کے دہانے لا کھڑا کرنےوالا 'کیوبا میزائل بحران' نکتہ پذیر ہوا۔

28 اکتوبر 1984: چینی کیمو نسٹ پارٹی  نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے زیر مقصد چاہے محدود سطح پر  ہی کیوں نہ ہو آزادانہ سرمایہ کاری اور رقابت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ۔

28 اکتوبر 1993: PKK کے دہشت گردوں نے حقاری  کی تحصیل اُزملو  میں جنڈارمیری قوتوں کی سرحدی کمپنی پر دھاوا بول دیا، اس حملے کو جوابی حملے ساتھ پسپا کر دیا گیا ، اس جھڑپ میں 57 دہشت گرد مارے گئے۔

28 اکتوبر 1995: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں میٹرو حادثے میں 28 بچوں سمیت 300 افراد ہلاک جبکہ 256 زخمی ہو گئے۔

28 اکتوبر 2009: پاکستان کے شہر پشاور میں ایک کار بم دھماکے میں 105 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

28 اکتوبر 2014: قارامان کی تحصیل ایرمینک  میں واقع ایک کان میں سیلاب کا پانی بھرنے سے 18 کان کن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں