تاریخ میں آج کا دن 152

15.10.19

1288516
تاریخ میں آج کا دن 152

15 اکتوبر 1836۔ عالمِ فلسفہ  کی عظیم شخصیت نطشے  جرمنی کے شہر  لیوت زین میں پیدا ہوئے۔

15اکتوبر  1917۔ فرانسیسیوں کی جانب سے گرفتار کیے جانے والی    اور جرمن خفیہ سروس  کو  معلومات فراہم کرنے والی  ہالینڈ کی  رقاصہ   مارگریتھا  گیر ٹرائڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔    

15اکتوبر 1927۔ غازی مصطفےٰ کمال اتاترک نے   ریپبلیکن  پیپلز پارٹی CHP کے  دوسرے کنونشن میں  نطق پڑھنا شروع کیا ۔ نطق پڑھنے کا سلسلہ چھ روز تک  جاری رہا ۔

15اکتوبر1928۔ جرمنی سے روانہ ہونے والے دنیا کا عظیم ترین بحری جہاز    گراف زیپلین  111 گھنٹوں کے سفر کے بعد   نیو جرسی پہنچ گیا۔

15اکتوبر1964۔ سویت یونین  کے رہنما   نکیتا  خرشیف کو چھٹیوں کے دوران ہی ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

15اکتوبر1993۔ نوبل امن ایوارڈ  جنوبی افریقہ  کے صدر مملکت  ڈی کلرک  کے ساتھ ساتھ افریقی قومی  کانگریس  کے صدر   نیلسن منڈیلا   کو دے دیا گیا۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں