تاریخ میں آج کا دن 27

27/09/19

1277485
تاریخ میں  آج کا دن 27

27 ستمبر سن 1529  سلطنت عثمانیہ   کی فوج ویانا کی حدود تک پہنچ گئی ۔سلطان سلیمان خان المعروف قانونی     کی فوج نے  پہلی ویانا  جنگ کا آغاز کیا ۔

 27 ستمبر 1590  پاپائے روم یوربانوس  ہفتم  انتخاب کے  13 روز  بعد اپنی رسم تاج پوشی دیکھے بغیر ہی  اس دنیا  سے رخصت ہو گئے۔

27 ستمبر 1917  معروف   فرانسیسی مصور ایڈگر ڈیگاس   پیرس میں انتقال کر گئے۔

27 ستمبر  سن 1922 اناطولیہ  پر قبضے     کی غرض سے  ترک فوج کے ہاتھوں  شکست کھانے  والے یونانی  شہنشاہ  کونسٹاٹین اول  نے تخت چھوڑ دیا  جس کی جگہ اس کا بیٹا یورگوس بادشاہ بنا ۔

27 ستمبر 1961 شام میں  فوجی بغاوت ہو گئی    ،  فوجی اقتدار نے اس کے بعد مصر اور  شام کی باس پارٹیوں کے مابین قائم متحدہ عرب جمہوریہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

27 ستمبر  1971  ترکی –ایران  ریلوے لائن کا افتتاح ترک ضلع وان میں   فیر بوٹ   جیٹی   پر ایک تقریب سے کیا گیا  جس میں ترک صدر جودت سُنائے اور ایرانی شاہ پہلوی نے شرکت کی ۔

27 ستمبر  1998 گوگل    سرچ انجن کا استعمال شروع ہوا ۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں