تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1274077
تاریخ میں آج کا دن

22 ستمبر سن 1792  فرانس میں شاہی نظام ختم کر کے جمہوریت کا اعلان کر دیا گیا۔

 

22 ستمبر  سن 1959 یورپ اور  امریکہ کے درمیان پہلی ٹیلی فون کیبل لائن   نے کام شروع کیا ۔

 

22 ستمبر سن 1980  عراق –ایران جنگ  شروع ہو گئی جو کہ 8 سال جاری  رہی ۔  اس جنگ کا آغاز ایرانی شہر مہر آباد  اور  دیگر شہروں کے 7 ہوائی اڈوں پر عراقی بمباری سے ہوا جس میں 10 لاکھ افراد مارے گئے۔

 

22 ستمبر سن 1985 حکومت فرانس   نے 10 جولائی سن 1985 میں غرقاب ہوئے گرین پیس سے  وابستہ بحری جہاز "رینبو واریئر"    کو ڈبونے کی ذمے داری قبول کر لی ۔

 

22 ستمبر سن 1993 نیو یارک کے میٹرو پولیٹن عجائب خانے  میں  ترکی سے غیر قانونی راستے کے ذریعے لے جائے گئے قارون کے خزانے  کو  واپس کر دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں