تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1262321
تاریخ میں آج کا دن

*** 2 ستمبر1633: اس تاریخ کو  استنبول میں لگنے والی آگ کو گرینڈ استنبول آتشزدگی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ آگ میں 20 ہزار سے زائد عمارتیں جل گئیں۔

 

*** 2 ستمبر1666: گرینڈ لندن آتشزدگی کا آغاز ہوا۔ آگ 3 دن تک جاری رہی اور اس میں 13 ہزار 200 گھر 87 کلیسے جل گئے۔

 

*** 2 ستمبر1935: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان میں 423 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

*** 2 ستمبر1938: موجودہ ترکی کے ضلعےحطائے کی قومی اسمبلی کا افتتاح ہوا۔ حطائے حکومت کا اعلان کیا گیا اور تائیفور سوکمیز  صدر منتخب ہوئے۔

 

*** 2 ستمبر1942: جرمن یونٹوں نے 50 ہزار یہودیوں کو مار کر وارشووا گیٹوسو بغاوت پر قابو پایا۔

 

*** 2 ستمبر1945:جاپان کے ہتھیار پھینکنے کا سمجھوتہ طے پایا۔ امریکہ کے صدر ٹرومین نے فتح کا اعلان کیا اور اس طرح دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی۔

 

*** 2 ستمبر1968: ایران میں زلزلہ آیا جس میں 11 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** 2 ستمبر1973: "لارڈ آف دی رنگ "  سیریل کے ساتھ عالمی شہرت پانے والے برطانوی مصنف جے آر آر ٹولکین 81 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

*** 2 ستمبر1998: سوٹزر لینڈ ائیر لائنز کا مسافر  بردار طیارہ بحر اٹلانٹک میں گر گیا ۔ حادثے میں 229 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** 2 ستمبر2011: اقوام متحدہ کی طرف سے بلیو مارمرا رپورٹ  کے اعلان کے بعد ترکی نے  اسرائیل کے خلاف 5 شقوں پر مبنی پابندیوں کا فیصلہ کیا۔



متعللقہ خبریں