تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1260855
تاریخ میں آج کا دن

آج 29 اگست ہے اور آج کے دن ترکی اور دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

*** 29 اگست 1526: عثمانی بادشاہ قانونی سلطان سلیمان نے موہاچ میں ہنگری کی فوج کو شکست دی۔ اس جنگ میں ہنگری کا شاہ لایوش دوئم ہلاک ہو گیا۔

 

*** 29 اگست 1756: پروسیا کے شاہ فریڈرک دوئم کے ساکسونیا پر حملے سے جنگ شروع ہوئی جو 7 سال تک جاری رہی۔

 

*** 29 اگست 1842: برطانیہ اور چین کے درمیان 3 سالہ اوپیئم جنگ "نینکنگ سمجھوتے" کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

 

*** 29 اگست 1855: سلطنت عثمانیہ میں پہلی دفعہ ٹیلی گرافک ملاقات کی گئی۔ کرم جنگ سے متعلق  یہ ٹیلی گراف شومین سے استنبول بھیجا گیا۔ ٹیلی گراف میں "اتحادی فوجی سیویسٹوپول میں داخل ہو گئے ہیں" کی عبارت رقم تھی۔

 

*** 29 اگست 1907: کینیڈا میں زیرِ تعمیر کیبیک پُل بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں 75 مزدور ہلاک ہو گئے۔

 

*** 29 اگست 1915: یہ کاسابلانکا نامی فلم سے شہرت پانے والی فلم اسٹار انگریڈ برگمین کا یومِ پیدائش ہے۔ برگمین نے اپنی 67 ویں سالگرہ کے دن    لندن میں وفات پائی۔

 

*** 29 اگست 1966: اس دن مصری مصنف اور اخوان المسلمین  تحریک کے لیڈر سیّد قطب کو پھانسی دے دی گئی۔

 

*** 29 اگست 1996:وونوکووو ائیر  لائنز کا مسافر بردار طیارہ آرکٹک سپٹس برگین  جزیرے پر گر گیا۔ حادثے میں 141 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

*** 29 اگست 2005: قطرینا طوفان نے امریکہ کی جنوبی ریاست  میں تباہی پھیلا دی ۔ طوفان میں 115 بلین ڈالر مالیت کا مادی نقصان ہوا اور ایک ہزار 836 افراد لقمہ اجل بن گئے۔



متعللقہ خبریں