تاریخ میں آج کا دن 24

24/08/19

1257729
تاریخ میں آج کا دن 24

24اگست سن 79 ویزو آتش فشاں  پھٹنے سے  پومئپی  اور ہرکولیانیئم شہر جل کر راکھ ہو گئے۔

24 اگست سن 1516  مرجی دابک جنگ میں یاووز سلطان سلیم خان  کی فوج  نے مملوک  فوج کی شکست دیتےہوئے لبنان اور فلسطین  پر قبضہ کرلیا ۔

24 اگست سن 1572  فرانس میں کیتھولیکس نے   شاہ چارلس نہم  کے حکم پر  نہتے پروٹیسٹنٹس  کو قتل کر دیا ۔اس واقعے کو "سینٹ بارتھولومو قتل عام" کہا جاتا ہے۔

24 اگست 1814  برطانیہ اور امریکہ کے درمیان جنگ میں برطانوی فوج نے واشنگٹن    پر قبضہ کرتےہوئے وائٹ ہاوس کو آگ لگا دی ۔

24 اگست  1875 میتھیو ویب  نے   انگلش چینل عبور کرنے والے پہلے تیراک کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

 24 اگست سن 1899 سینڈ بک اور ایلف  نامی کتابوں کے مصنف  جارج لوئس بورجیس ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔

24 اگست سن 1923 لوزان معاہدہ ہوتے ہیں  قابض قوتوں نے استنبول  چھوڑنا  شروع کر دیا ۔

24 اگست سن 1991 سویت یونین  کے صدر میخائل گوربا شیف  نے کمیونسٹ پارٹی  تحلیل  کرتےہوئے  پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اسی روز ایسٹونیا ،لاٹویا اور لیتھوانیا     نے سویت یونین سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں