تاریخ میں آج کا دن 10

10.08.19

1251182
تاریخ میں آج کا دن 10

10 اگست سن 1519 پرتگالی    جہاز راں  فرڈینانڈ ماگیلان   نے 5 بحری جہازوں اور  عملے کے 270 افراد کے ہمراہ  دنیا کی سیر کےلیے ہسپانوی شہر SEVİLLEسے سفر کا آغاز کیا ۔

10 اگست 1792  فرانس میں بادشاہت ختم ہوئی ،قصر توئی لاریس  لوٹ لیا گیا  اور )16 ویں(لوئس  XVI کوگرفتار  کرلیا گیا ۔

10 اگست سن 1913  دوسری جنگ بلقان  ختم ہوئی  جس کے بعد  بلغاریہ ، رومانیہ، سربیا،مونٹی نیگرو اور یونان کے درمیان بخارسٹ میں امن معاہدہ طے  ہوا ۔

10 اگست  سن 1914  بحیرہ روم میں برطانوی   بحری بیڑے سے فرار ہونے والےGOBEN اور BRESLAU نامی دو جرمن جہاز  وں  کو  سلطنت عثمانیہ  نے اپنی تحویل میں لےلیا جنہیں بعد ازاں  یاووز اور  میدیلی کا نام دیا  گیا ۔

10 اگست سن 1920  دولت عثمانیہ   کا  شیرازہ بکھیرنے کےلیے  SEVR معاہدے قبول کر لیا گیا ۔

 10 اگست سن 1945  جاپان کی  ہار کے بعد   پیسیفک اور مشرقی بعید میں  دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا۔

10 اگست سن 1994   ترکی نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ  ترک سیٹ ون –بی    کو کامیابی سے خلا  میں بھیجا ۔

10 اگست  سن 2014   ترکی میں پہلی بار صدر کا انتخاب عوامی رائے دہی کے ذریعے ہوا اور ملک کے 12 ویں صدر رجب طیب ایردوان بن گئے۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں