تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1250112
تاریخ میں آج کا دن

آج 8 اگست ہے اور آج کے دن ترکی اور دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

*** 8 اگست 1588: شاہ فلپ دوئم کی طرف سے برطانیہ کو فتح کرنے کے لئے بھیجے گئے بحری بیڑے کو انگلش چینل میں سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فتح نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اوّل  کی استبدادی سیاست  کے آغاز کی راہ ہموار کی۔

 

*** 8 اگست 1925: یہ دن بوسنیا ہرزیگوینیا کے  پہلے صدر عالیہ عزت بیگووچ کا یومِ پیدائش ہے۔

 

*** 8 اگست 1937: اس دن  "کریمر بمقابلہ کریمر" اور "رین مین " نامی فلموں سے شہرت پانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ڈسٹن ہوف مین پیدا ہوئے۔

 

*** 8 اگست 1937: جاپان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ پر قبضہ کر لیا۔

 

*** 8 اگست 1949: اس دن یورپی کونسل نے سٹراس برگ میں اپنے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا اور ترکی اور یونان کونسل کے رکن بنے۔

 

*** 8 اگست 1964: قبرصی یونانیوں کی طرف سے ترکی کے 3 دیہات پر قبضے کے بعد ترک جیٹ طیاروں نے  یونانی مورچوں کے اوپر سے مزاحمتی پروازیں کیں۔ پروازوں کے دوران ایک طیارے کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جنگیز توپال شہید ہو گئے۔

 

*** 8 اگست 1974: امریکہ کے صدر رچرڈ نکسن نے واٹر گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا اس طرح  نکسن مستعفی ہونے والے پہلے امریکی صدر بنے۔ صدارتی عہدے پر ان کے نائب گیرالڈ فورڈ فائز ہو گئے اور اس طرح گیرالڈ امریکہ کے پہلے غیر منتخب صدر بنے۔



متعللقہ خبریں