تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1246209
تاریخ میں آج کا دن

آج یکم اگست ہے اور آج کے دن ترکی اور دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

***یکم اگست 1512 : اس دن عثمانی فوج نے بلغراد کا محاصرہ کیا۔

 

***یکم اگست1571 : لالہ مصطفیٰ پاشا  کی زیر کمانڈ عثمانی فوج نے جمہوریہ وینس  کے علاقے قبرص کو فتح کر لیا۔

 

***یکم اگست1840: اس دن ترکی زبان کے پہلے اخبار 'جریدہ حوادث ' کی اشاعت شروع ہوئی۔

 

***یکم اگست1894: سلطنت جاپان نے کوریا جزیرہ نما پر قبضے کے لئے  چین کے ساتھ جنگ شروع کی۔

 

***یکم اگست1902: امریکہ نے  فرانس سے پاناما کینال  کے حقوق خرید کے کینال کی تعمیر شروع کر دی۔

 

***یکم اگست1914: جرمنی نے روسی شہنشاہیت کے ساتھ جنگ کا اعلان کر دیا۔

 

***یکم اگست1936: آڈلف ہٹلر کی شرکت سے منعقدہ تقریب کے ساتھ برلن اولمپکس کا آغاز ہوا۔ ان اولمپکس میں امریکہ کے سیاہ فام ایتھلیٹ' جیسے اووینز 'نے چار طلائی تمغے جیت کر ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 

***یکم اگست1950: اس دن ترکی نے نیٹو کی رکنیت کے لئے درخواست دی۔

 

***یکم اگست1975: 35 ممالک کی شرکت سے ہیلنسکی انسانی حقوق  کے سمجھوتے  پر دستخط کئے گئے، امریکہ اور کینیڈا نے سمجھوتے پر دستخط نہیں کئے۔



متعللقہ خبریں