تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن
![تاریخ میں آج کا دن](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/8675/e87b/d281/5c3d934670057.jpg?time=1718893983)
30 جون 1908 میں تونگسکا واقعہ رونما ۔ سائبریا کے وسطی علاقے کے جنگلات میں گرنے والے شہابِ ثاقب نے پورے علاقے میں تباہی مچادی اور جنگلات کو رکھ بنا کر رکھ دیا۔ ہیرو شیما پر پھینکے جانے والے ایٹم بم سے بھی زیادہ تباہی مچانے والے شہابِ ثاقب کی روشنیوں 800 کلو میٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔
30 جون 1921 میں موجودہ دور میں " بچوں کا تحفظاتی ادارہ" کے نام سے مشہور ادارے کا قیام حمائیہ اطفال جمعیت کے نام سے عمل میں آیا۔ جنگِ نجات کے دوران یتیم رہ جانے والے بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے قائم کردہ جمعیت کو اس وقت کی ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر غازی مصطفیٰ کمال کی بھر پور حمایت اور پشت پناہی حاصل تھی۔
30جون 1936 ایتھوپیا کے شہنشا ہِل سلاسے نے موسیلینی کی جانب سے ان کے ملک پر قبضہ کیے جانے پر اقوامِ جمعیت سے خطاب کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی تھی۔
30 جون 1939 کو ترکی کی قومی اسمبلی نے حطائے کو ترکی میں شامل کرنے کی اتفاقِ رائے سے منظوری دے دی۔
30جون 1990 مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی نے اقتصادی لحاظ سے ایک دوسرے میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
30جون 1997 کو جے کے راولنگ کی جانب سے ہیری پوٹر کتاب شائع کی گی۔