تاریخ میں آج کا دن 29

29/04/19

1191554
تاریخ میں آج کا دن 29

29 اپریل سن 1916  کوتول امار محاصرے کے  دوران  خلیل پاشا  کی زیر کمان    چھٹی بٹالین   نے عراقی محاذ پر واقع کوتول امار نامی قصبے       کو برطانوی قبضے سے چھڑا لیا ۔

  سن 1920 آج کے دن  خیانت وطنیہ نامی ایک قانون قبول کیا گیا   جس کا مقصد  ترک  پارلیمانی نظام  کے خلاف باغیانہ  سرگرمیوں  اور اجتماعات    کا  راستہ روکنا تھا ۔

29 اپریل سن 1945 جرمن فوج    نے ایطالیہ میں  اتحادی قوتوں کے  سامنے ہتھیار ڈال دیئے  جبکہ  پولستان میں   واقع" ڈاشاو" مہاجر کیمپ   سے قیدیوں کو بھی اتحادی قوتوں نے رہا کروا لیا ۔

29 اپریل سن 1951 مشرقی ترکستان  کے   قومی ہیرو عثمان باتور کو  چینیوں نے قتل کر دیا۔عثمان باتور   کا تعلق آلتائے قازق ترک نسل سے تھا  جنہوں نے مشرقی ترکستان   کی آزادی کےلیے  روسی اور چینی جارحیت کا  مقابلہ کیا تھا ۔

29 اپریل سن 1979 ترک تھیٹر اور   فلم سازی   کی اہم شخصیات میں شمار محسن ایرتغرول  کا انتقال ہوگیا ۔

29 اپریل  سن 1980     خوف و تجسس  آمیز فلموں    کے نامور ہدایت کار  الفریڈ ہچکاک   کا انتقال ہوگیا ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں