تاریخ میں آج کا دن 12

12/04/19

1182292
تاریخ میں آج کا دن 12

12  اپریل 1861 امریکہ میں جاری خانہ جنگی  کے دوران جنوبی کیرولائنا میں  شدت پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

ترک تاریخ        کے ابتدائی دور کی تحقیق کےلیے  مصطفی کمال اتاترک کی ہدایت پر   انجمن برائے تحقیق ترک تاریخ   کا قیام    آج کے دن سن 1931 میں عمل میں لایا گیا ۔

12 اپریل سن 1937 مقبر اور اشبر  نامی تصنیفات   کے حوالے سے مشہور  ترک شاعر،ڈرامہ نویس اور سفارت کار عبدالحق  حمید ترخان   وفات پا گئے۔

 12 اپریل  سن 1961 سویت یونین  نے  خلا میں پہلا انسان  بھیجا  ووسٹوک ون نامی خلائی گاڑی کے ذریعے خلانورد یوری گاگرین  نے خلا میں 108 منٹ گزارے۔

 12 اپریل سن 1981 پہلی خلائی شٹل کولمبیا کو روانہ کیا گیا  جس میں سوار دو خلا نوردوں نے خلا میں چہل قدمی بھی کی ۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں