تاریخ میں آج کا دن 10

10/04/19

1180542
تاریخ میں  آج کا دن 10

10 اپریل سن 1845  کے دن  دولت عثمانیہ نے  سلطنت کی حفاظت کےلیے  محکمہ  پولیس قائم    کیا۔

 

میکسیکو کے  انقلابی لیڈر ایمیلیانو زاپاتا     کو 10 اپریل سن 1919 کے روز  سرکاری فوج نے قتل کر دیا ۔

 

10 اپریل سن 1926     ترک قومیت  کے تحت  ملک کے تمام اداروں   اور کمپنیوں   کے تمام امور اور کاغذات ترکی زبان میں  درج کرنے کا  قانون منظور  کیا گیا ۔

 

 سن 1950 آج کے دن  جمہوریہ ترکی  کے پہلے وزیر دفاع اور ترک جرنیل  مارشل فوزی چکمک  کا انتقال ہو گیا ۔

 

10 اپریل سن 1941 کرویشیا    نے آزادی کا اعلان  کر دیا جس کے 5 سال بعد اس کا الحاق   عوامی جمہوریہ یوگوسلاویہ سے کر دیا گیا۔

 

  10 اپریل سن 1972 ایران میں 7 شدت کا زلزلہ آیا جسس ے فیروز آباد اور جہروم  شہر نیست و نابود ہو گئے۔اس زلزلے میں 5000 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں