تاریخ میں آج کا دن 16

16.03.19

1164843
تاریخ میں آج کا دن 16

:***   سلطنت عثمانیہ  اور  حامی ریاستوں کے درمیان طے موندوروس معاہدے  کے بعد   استبول  پر  16 مارچ 1920 کے دن دوسری دفعہ قبضہ کرلیا گیا ۔

*** 16 مارچ  سن 1921   سویت یو نین نے ترکی   کو سرکاری طور پر تسلیم کرتے ہوئے ماسکو معاہدے پر دستخط کر دیئے جو کہ ترک جنگ آزادی  کے دوران  انقرہ حکومت  کی طرف سے  عالمی سطح پر طے کردہ دوسرا معاہدہ تھا ۔

***  16 مارچ 1968 کے دن جنگ ویت نام  کے دوران مائی  لائی  قتل عام ہوا   جس میں  امریکی فوجیوں نے 347 شہریوں کو قتل کردیا ۔

***16 مارچ سن 1988  کے روز زہریلی گیس بموں سے لیس 8 طیاروں  نے عراقی قصبے  حلبجہ  پر  حملہ کر دیا  ۔ صدام حسین کے حکم  پر کیے  گئے اس حملے میں  5000 سے زائد افراد ہلاک اور 7000 سے زائد زخمی ہو گئے۔

*** سن 2014 آج کے دن  کریمیا  میں ایک متنازعہ  ریفرنڈم ہوا جس کے نتیجے میں   اس نے  یوکرین سے علیحدگی اختیار کرتےہوئے روس سے الحاق کر لیا ۔

***16 مارچ 1998  ترک   مفکر،شاعر   اور ماہر ادبیات پرتر نائیلی بوراتوف   کا انتقال  ہو گیا ۔  بوراتوف نے  اپنی  زندگی میں  2000   افسانے ،بچوں کے ڈرامے ،ترک لوک نغمے اور مزاحیہ  لطیفے تحریر کیے ۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں