تاریخ میں آج کا دن 13

13/03/19

1162855
تاریخ میں  آج کا دن 13

*** 13 مارچ سن 624  مکہ سے مسلمانوں   کی جبراً ہجرت اور ان کے مال و غنیمت  کی لوٹ مارکے جواب میں اہل مکہ اور اہل ایمان کے درمیان غزوہ بدر  ہوئی جس میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی ۔

 

*** نظام شمسی کے گرد    گھومنے والے سیارے  یورینس کی دریافت جرمن نژاد برطانوی  ماہر فلکیات  ولیئم ہرشل نے  آج کے دن سن 1781 میں  کی تھی ۔

 

*** 13مارچ 1840 دولت عثمانیہ       میں   عیسویں  تقویم        کا استعمال  ہجری    تقویم کے ساتھ  رائج کیا گیا ۔

*** 13 مارچ سن 1996   اسکاٹ لینڈ   کو قصبے  ڈن بلین میں  بچوں کے اسکول پر دھاوا بولنے والے مسلح شخص نے  3 منٹ میں  16 بچوں کو ہلاک کر دیا جن کی عمریں  5 تا 6 سال کے درمیان تھیں۔  بعد میں اس شخص نے کنپٹی پر  پستول رکھ کر خودکشی کر لی ۔

 

*** 13 مارچ سن 2013   کے  دن  ارجنٹائن   کے کارڈینل جارج ماریو برگوگلیو    کو  کیتھولیک فرقے        کا 266 واں روحانی   پیشوا منتخب کیا گیا  جنہیں  1000 سالہ  انتخاب کے دوران پہلے لاطینی  پا پائے  روم بننے کا اعزاز بھی حاصل رہا ۔

 

***   دنیا کا    پستہ قامت شخص  ہی پنگ پنگ جس کا قد صرف 73 سینٹی میٹر تھا 13 مارچ  سن 2010 کو انتقال کر گیا ۔

 

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں