تاریخ میں آج کا دن 12

12/03/19

1161905
تاریخ میں آج کا دن 12

*** 12 مارچ سن 1921  ترکی کا قومی ترانہ پارلیمان سے منظور ہو گیا  جو کہ     اس کی آزادی ،خود مختاری  ،حب الوطنی اور آزادی اظہار    کا ترجمان  بنا ۔

 

*** 12 مارچ  1930  تحریک  آزادی ہند  کے سیاسی  لیڈر مہماتما گاندھی  نے   نمک  کی پیداوار پر  برطانوی پابندی کے خلاف  نمک مارچ شرو ع کر دی جسے دیگر الفاظ میں ڈنڈی مارچ بھی  کہا جاتا  ہے  جو کہ  6 اپریل  تک جاری رہی  جس میں گاندھی جی  اور ان کے ساتھیوں نے کھدر پہن رکھی تھی ۔

 

***  ن 1985 آج کے دن کینیڈا میں متعین ترک سفارت   پر آرمینی  شدت پسندوں نے مسلح حملہ  کر دیا جس میں  سفیر جوشکن کرجہ زخمی جبکہ ایک مقامی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔

***  12 مارچ 1971 کے دن  ترک مسلح افواج نے   ترکی میں حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے  وزیراعظم سلیمان  دیمیریل سے استعفی مانگ لیا جس کے بعد 26 مارچ کو  نہاد ایریم  نے   عبوری حکومت  سنبھال لی ۔

 

***  11 مارچ سن 2000 پاپائے روم جان پال دوئم نے  ماضی میں   گرجا گھر  کی طرف سے یہودیوں ،مخالفین اور مقامی آبادیوں کے خلاف  سر زد کردہ گناہوں کی توبہ کے لیے خصوصی دعا کی ۔

 

*** 12 مارچ 2003  سرب وزیراعظم زوران  دندیچ  بلغراد  میں ایک قاتلانہ حملے میں   ہلاک   ہو گئے ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں