تاریخ میں آج کا دن 2 مارچ

02.03.19

1155666
تاریخ میں آج کا دن 2 مارچ

*** سن  1882 میں برطانویوں نے   مصر پر قبضہ کرنے کے بعد نہر سوئس پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا جس سے یورپی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ۔  اس بے چینی کے خاتمے کےلیے    2 مارچ سن 1888 کو استنبول میں  ایک کانگریس ہوئی  جس کے اختتام پر  فیصلہ ہوا کہ  اس نہر کو  تمام  ممالک       گزر گاہ  کے طور پر بلا معاوضہ استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کا  نفاذ  29 اکتوبر  1888 کو ہوا ۔

*** مشہور  دیو مالائی کہانی پر مبنی   فلم" کنگ کانگ"  پہلی بار    دو مارچ سن 1933 کو  نیو یارک میں نمائش کےلیے  پیش کی گئی ۔ جس کی منفرد عشقیہ کہانی  نے شائقین  سینما کو متاثر کیا

بعد میں اس فلم کے بیشتر  حصے بھی بنائے گئے۔ 

***

 2 مارچ سن 1954 کے روز کھیلوں  کے نگراں اور سیاست دان  سلیم  سری  ترجان کا انتقال ہوا جنہوں    نے  ترک  اولمپک کمیٹی  کے قیام کو ممکن بناتےہوئے   ترک کھلاڑیوں کی اولمپک مقابلوں میں نمائندگی کےلیے کافی کام کیا ۔

*** سن 1990 آج کے دن   جنوبی افریقہ کے   عظیم رہنما نیلسن منڈیلا   نے افریقن نیشنل کانگریس     کے صدر کا انتخاب جیت لیا     جو کہ سن 1999 تک   اس عہدے پر فائز رہے ۔ سن 1994 میں انہیں عوام نے اپنا صدر منتخب کیا  جنہوں نے اپنی پوری زندگی   نسل پرستی ،غربت  اور عدم مساوات کی جنگ لڑتےہوئے گزاری ۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج

متعللقہ خبریں