تاریخ میں آج کا دن 21

21/02/19

1149713
تاریخ میں آج کا دن 21

*** 21 فروری 1885   یادگار واشنگٹن  مکمل   ہو گئی ۔ 169  اعشاریہ 3 میٹر طویل    دنیا  کی بلند ترین  یادگار ہے       جو کہ واشنگٹن میں  واقع ہے  جسے  امریکہ کے بانی جارج واشنگٹن  کی یاد میں  تعمیر کیا گیا ہے ۔

 

***21 فروری سن 1935  میں   بعض فرانسیسی  مشن اسکولوں کو قومی تحویل میں لےلیا گیا ۔

 

*** 21 فروری  سن 1952 کے روز    ترکی نیٹو کا رکن بنا  جس کے بعد اُس نے پہلی بار لزبن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔

*** 21 فروری 1953  ڈی این اے کی  خلیاتی ساخت       کا راز حاصل کرلیا گیا ۔، برطانوی ماہر ین حیاتیات  فرانسیس کریک   اور جیمز ڈی واٹسن   نے اس میں کامیابی حاصل کی  جس کے باعث انہیں  سن 1962  طب کا  نوبل انعام بھی ملا۔

 

***21 فروری  سن 1965 امریکی سیای فام مسلمانوں کے  قائد  مالک الشہباز عرف "میلکم ایکس"  نیو یارک کے ایک ہال میں خطاب کے دوران  قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے۔

 

***  سن 2001 آج کے دن    ترک معیشت  کو   اقتصادی بحران  نے آن دبوچا   جسے    عوامی زبان میں  "سیاہ بدھ" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں