تاریخ میں آج کا دن 17

17/02/19

1147862
تاریخ میں آج کا دن 17

17 فروری  سن 1926 کے دن  ترک  سماجی قوانین  کو منظوری ملی ۔

دور عثمانی  میں  رائج اسلامی   قوانین    پر مبنی  "ظابطہ مجلہ" کے تبدیل کرتےہوئے  اس کی جگہ   سماجی قوانین کو نافذ کیا گیا  جنہیں سوئس  شہری قوانین  سے متاثرہو کر  مرتب کیا گیا تھا ۔ ان قوانین میں  جمہوری حقوق  اور صنفی مساوات کو  فوقیت حاصل  تھی ۔

 علاوہ ازیں ان قوانین میں  سرکاری نکاح   ،وراثتی حقوق   اور  ملک بھر میں  قانون کی بالا دستی کو ممکن بنایا گیا ۔

 

*** 17 فروری سن 1933 کرغز شاعر و موسیقار  توکتو گل  ساتل گانوف کا انتقال ہوا ۔ 13 سال کی عمر میں    ساتل گانوف نے شاعری کا آغاز کیا جس میں  کرغز معاشرے کی  بھرپور عکاسی کی  گئی ۔  شعر و  موسیقی میں ان ک اعلی خدمات  کے عوض حکومت نے   مختلف اداروں  اور اسکولوں    کو ان کے نام سے وقف کیا ۔کرغزستان  نے انہیں سرکاری اعزاز سے بھی نوازا۔

***  سن 1936 آج کے دن   لی فاک کے تخلیق کردہ افسانوی کردار "ریڈ ماسک  " یعنی سرخ نقاب  کو ایک اخبار کی طرف سے  امریکہ میں  شائع کیا جانے لگا۔  سرخ نقاب  کی کہانی ابتدائی دنوں میں    سیاہ و سپید پیش کی گئی  مگر بعد میں اسے     رنگین   شائع کیا گیا ۔

 

*** 17 فروری سن 1959 جمہوریہ  ترکی کے  وزیراعظم عدنان مندیریس اور ان کے ہمراہی  وفد  کو لندن سے واپس  لانے والا طیارہ گیٹ وک  ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں    شدید دھند کی وجہ سے   فوری  اترنے  پر  حادثے کا شکار ہو گیا ۔ اس حادثےمیں  وزیراعظم  تو  بچ  گئے مگر   ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  اناطولیہ ایجنسی  کے چیف ایڈیٹر  شریف آرزق سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

 

 

 

 

     


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں