تاریخ میں آج کا دن 16

16.02.19

1146648
تاریخ میں آج کا دن 16

***16 فروری  1459 کے دن    فاتح استنبول سلطان محمد خان فاتح کے استاد محترم  اور عالم دین شیخ  الاشمس الدین   کا انتقال ہوا ۔ شمس الدین  کو    تصوف اور سائنسی علوم پر مہارت حاصل  تھی جنہوں نے  بعد میں  طب اور دوا سازی میں بھی خوب نام کمایا۔  جراثیم  کی دریافت کا بھی انہوں نے اپنی  تصنیف "مادۃ الحیات" میں  ذکرکیا تھا   ۔

***  ترکی میں ہوا بازی کی صنعت  کے قیام  سمیت عسکری ،سماجی   اور سیاحتی  ہوا بازی  کے فروغ کےلیے   آج کے  دن  سن 1925 کو مصطفی کمال اتاترک کی ہدایت پر   ترک جمیعت برائے طیارہ سازی    قائم  کی  گئی     جسے سن 1935 میں  تبدیل کرتےہوئے" ادارہ برائے ترک ہوا بازی" کا نام دیا گیا ۔ اس  ادارے نے  متعدد پائلٹوں   کی تربیت  کا فرض نبھایا  تھا،    صلاح الدین  رشید نامی  انجینئر  نے پہلی بار انجن اور پروں  کے علاوہ  ایک طیارے کے تمام پرزہ  جات مقامی طور پر  تیار کرنے   میں بھی کامیابی حاصل کرلی تھی ۔

***16 فروری  سن 1959 کا دن ، فیدل کاسترو  کو انقلاب کیوبا کے  نتیجےمیں  فل جینیو باتیستا  کی  معزولی کے بعد ملک کا صدر  بنا دیا گیا  جنہوں نے   آتے ہی  ملک میں بڑھتی قیمتوں اور کرائیوں  میں کمی لانے کا فیصلہ کیا  اور اراضیوں  کو سرکاری تحویل میں لیتےہوئے    عام کسانوں میں تقسیم کر دیا ۔  کاسترو کے نظریات امریکی پالیسیوں سے میل نہیں کھاتے تھے لہذا  امریکہ بہادر نے   اسے اپنا  دشمن قرار  دے دیا ۔ سن 1962 میں کاسترو نے ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف  سوویت یونین   کو ملک میں میزائل نصب کرنے کی اجازت  دے دی ۔کاسترو نے سن 2008 میں  اپنے منصب سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا ۔

 

*** 16 فروری سن 1999  کے دن  اوبک دارالحکومت  تاشقند  میں صدر اسلام کریموف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا  جس میں وہ بال بال بچ گئے۔اس کاروائی میں 15 اوزبک  فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے تھے ۔یہ حملہ  حزب التحریر  نے کیا تھا ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں