تاریخ میں آج کا دن 15

15/02/19

1145926
تاریخ میں  آج کا دن 15

***15 فروری 399 منگل   کے  دن اخلاقی اقدار  اور مہذب  فلسفے کے بانی  سقراط  کو یونانی دیوتاوں  کی مخالفت کرنے کی  سزا موت کی شکل میں دی گئی  تھی ۔

 سقراط کی موت کے بعد   اس  کے اقوال       کو  زندہ رکھنے کےلیے  بعض  تعلیمی اداروں کا  قیام عمل میں لایا گیا  جنہوں نے سقراط کے نظریات و افکار  کو   دنیا بھر میں پھیلانے کےلیے   اہم کردار ادا کیا ۔

 

*** 15 فروری سن 1914    نامور قازق اداکار  اور ہدایت کار  ساکن آئماتوف    پیدا ہوئے جنہوں نے سن 1933 میں آلماتی میں  قازق ڈرامہ اور تھیٹر  میں  اداکاری شروع کی ۔

 سن 1947 اور  1951  تک انہوں نے  قازق تھیٹر میں  ہدایت کاری کی  ۔

*** 15 فروری 1989   سوویت یونین      کا  افغانستان پر 9 سالہ  قبضہ ختم ہوا ۔ افغانستان کی کمیونسٹ حکومت کی درخواست پر مجاہدین    کے خلاف  سوویت فوجیوں  کی  آمد  اور  اس لڑائی کےنتیجے میں  15 ہزار سوویت فوجی  اور 10 لاکھ افغان شہری ہلاک ہو ئے۔

 اس   سارے  عرصے میں  امریکہ،برطانیہ اور پاکستان نے مجاہدین کی مدد کی  ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #دن

متعللقہ خبریں